شارٹ ٹرم کڈنیپنگ معاملہ: سی ٹی ڈی کے 3 افسران و اہلکار معطل
Short-term kidnapping case: 3 officers and officials of CTD suspended
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں سی ٹی ڈی کے 3 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سب انسپکٹر راجا بشیر، کانسٹیبل عمر اور علی رضا معطل ہیں جبکہ مقدمے میں اہلکار علی رضا مفرور ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق کانسٹیبل عمر ریمانڈ پر پولیس کسٹڈی میں ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سے سی ٹی ڈی اہلکاروں اور افسران کو معطل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک دہائی سے بھی زیادہ سی ٹی ڈی میں رہنے والے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو ایس پی سی ٹی ڈی کے عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ انہیں سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔انکے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی...



