پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں خارجی سمیت 15 دہشتگرد گرفتار
Punjab: 15 terrorists, including foreigners, arrested in various CTD operations
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران ایک خارجی سمیت 15 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 15 دہشت گرد گرفتار کیے، کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 6 ڈیٹونیٹرز، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار، اشتعال انگیز پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی، دہشت گردوں کی شناخت مدثر خان، سجاد احمد ،عاشق، اجمل خان، عمیر اقبال، محمد اعجاز، سہیل احمد اور عیسیٰ خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔...






