پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح
Determined to increase investment in Pakistan: Minister of Investment Khalid Bin Abdulaziz Al Falih
اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے دوسرا گھر ہے، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں ...

