کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 افراد جاں بحق
30 people died in the explosion in the coal mine
ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر جنوب مشرق میں طبس شہر کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا۔حادثہ مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کان کے 2 بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کارکن موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ایران کے ہلال احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے بعد علاقے میں ہنگامی اور ریسکیو عملے کو بھجوا دیا گیا، حکام نے ...


