لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
A report should be submitted regarding deaths and torture in Lahore jails: Chief Justice Lahore High Court
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قید ملزمان کو سہولیات فراہم کرنے اور ملزمان پر تشدد کے خلاف آمنہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ بہت سادہ سا ہے جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ یہ معاملہ سادہ نہیں بلکہ بہت اہم ہے۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ لاہور کی جیلوں کا بتائیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں جتنی بھی سیاسی گرفتاریاں ہوئیں لیڈر شپ کے منہ پر کالے کپڑے ڈال کر پیش کیا جاتا، لوگوں پر تشدد کیا گیا اس کا ریکارڈ درخواست کے ساتھ لف ہے۔عدالت نے سرکاری وکیل کو لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Chief Justice of Lahore High Court Mi...

