پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی
PPP rejects proposal to change NFC formula
این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی ای سی نے منظور کی ہے، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو، اس حوالے سے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔27 ویں آئینی ترمیم بارے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلزپارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی۔مجوزہ 27 ویں ترمیم کے نکات پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو تفصیل سے تمام تر معاملات پر آگاہ کی...


