ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی: صدر جو بائیڈن
Better days are coming, democracy will prevail: President Joe Biden
شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ ک...

