8500 ارب خسارے کیساتھ 25-2024 کیلئے 18 ہزار 877 ارب کا بجٹ
18 thousand 877 billion budget for 2024-25 with 8500 billion deficit.
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب حجم کا بجٹ پیش کر دیا، انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر 12970 ارب روپے اکٹھے کرے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن کی مد میں 4845 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 9775 ارب روپے خرچ ہوں گے، پنشنز کیلئے 1014 ارب روپے، سبسڈیز کیلئے 1363 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال دفاع پر 2122 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پیش کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، مخلوط حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے،اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ ہی عرصہ قبل معیشت کومشکل حالات کا سامنا تھا، افراط زر اس سطح پر پہنچ گیا تھا لوگ تیزی سےغربت ...


