انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن آج پاکستان پہنچے گا، مذاکرات کل سے شروع ہوں گے
The International Monetary Fund (IMF) mission will arrive in Pakistan today, the talks will begin tomorrow
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، جسے پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے خد و خال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک پر کام جاری ہے، جس میں ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے ممکنہ منی بجٹ کے خد و خال پر بھی بات چیت ہو گی۔آئی ایم ایف کے وفد کو صوبائی سطح پر زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومتیں قانون سازی کے لیے اکتوبر کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام رہیں۔آئی ایم ایف مشن کو 2.5 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔آ...


