اے این ایف کا ایکشن، 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
ANF action, drugs worth over 30 million seized, 4 suspects arrested
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں اورملک کےمختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف کی 7 کارروائیوں میں 3کروڑسے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی اور 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی، گرفتارملزم نے تعلیمی اداروں کےطلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، لاہورمیں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والےپارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کےقریب گاڑی سے 111.6 کلو افیون اور4.8 کلوچرس برآمد ہوئی، کوسٹل ...

