سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک
Security forces' follow-up operation on Pak-Afghan border kills 17 more foreigners
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے، ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر آپریشن میں 54 خارجی مارے گئے تھے، گزشتہ 3 روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خارجی ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔
Security forces killed 17 more foreign terrorists in a follow-up...



