سندھ میں بچوں کی شرح اموات کم، تھر کی خبریں زیادہ اچھالی جاتی ہیں: بلاول بھٹو
Child mortality rate is low in Sindh, Thar news is more popular: Bilawal Bhutto
اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں بچوں کی شرح اموات دوسرے صوبوں سے کم ہیں، تھر کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ اچھالا جاتا ہے، حالانکہ ہمارے صوبے میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا...




