آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، مجبوری ہے : بلاول بھٹو
Establishment of Constitutional Court is necessary, it is compulsory: Bilawal Bhutto
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ بار کا شکر گزار ہوں، سندھ ہائیکورٹ کے وکلا سے خطاب کرنے پر خوشی ہے، اس بار سے ہماری بہت سی یادیں جڑی ہیں، ہمارا تعلق آج سے نہیں 3 نسلوں سے ہے، میں اس خاندان اور جماعت سے ہوں جس نے سزمین بے آئین کو آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام سب سے زیادہ جانتے ہیں، ہم 3 نسلوں سے آئین سازی کرتے آرہے ہیں، آج اگر پاکستان ایک طاقتور ملک ہے تو 1973 کے آئین کی وجہ سے ہے، جن حقوق کی آج بات کی جاتی ہے وہ سب اسی آئین کی وجہ سے ملتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری تاریخ کچھ ایسی ہے کہ ہم نے آمرانہ دور بھی دیکھا، ہم نے دیکھا کہ کس طریقے سے معزز جج صاحبان آمر کو کام کرنے دیتے ہیں، بی بی شہید نے آئین کی بحالی کیلئے جدو...




