نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے: یوسف رضا گیلانی
It is important to adapt the curriculum to modern requirements: Yusuf Raza Gilani
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، آج چھٹی کے دن یہاں آیا،ہمارے لیے کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے والد وزیر صحت تھے، انہوں نے نشتر ہسپتال ملتان کی بنیاد رکھی، ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ اور ڈی ایچ کیو میانوالی کی ب...






