پی آئی اے کی حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
Emergency landing of PIA Hajj flight
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی تھی۔مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی اطلاع پر طیارے کارخ جدہ سے موڑ کر ریاض ایئرپورٹ کی طرف کردیا گیا اور اور مسافروں کو اتار دیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے مسافروں کو لاؤنج منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، وارننگ آنے کے بعد طیارے کو ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
Hajj flight PK 839 of Pakistan's national airline PIA has made an emergency landing at Riyadh Airport. Airline sources say that the PIA Hajj flight left Karachi for Jeddah at 10 pm.Ac...

