پاکستان بنگلادش ٹیسٹ سیریز بند دروازوں میں کروانے کا فیصلہ
The decision to conduct the Pakistan-Bangladesh Test series behind closed doors
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کے تحت نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے بارے میں مشکل فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا، ہم اس اہم کردار کو سمجھتے ہیں، جو ہمارے پُرجوش تماشائی کرکٹ میں ادا کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہمارے مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام دستیاب آپشنز پر غور کرنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے، وہ شائقین جنہوں نے پہل...




