آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے ہرادیا
Australia beat Pakistan by 29 runs
آسٹریلیا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو بآسانی 29 رنر سے ہرادیا، 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی۔بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی، صاحبزادہ فرحان 4 گیندوں پر 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مجموعی اسکور میں صرف 4 کے اضافے سے پاکستان کی دوسری وکٹ 12 رنز پر گر گئی، محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ 16 رنز پر عثمان خان کی صورت میں گری، وہ صرف 4 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اسی اسکور پر چوتھی وکٹ گری، بابر اعظم 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی۔آسٹریلیا کے زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ای...

