امید ہے 9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے: : وفاقی وزیر اطلاعات I Hope that the 9 May cases will reach their conclusion soon: Federal Information Minister
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ 9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، جن کے جرائم سنگین نہیں تھے انہیں عدالت سے ریلیف مل گیا ۔
سلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا ، ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کی رپورٹس آرہی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، پاکستان سٹاک مارکیٹ سابق ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئ...

