یہ اعزاز قوم کی امانت، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان: فیلڈ مارشل عاصم منیر
This honor is a trust of the nation, millions of Asims have been sacrificed to fulfill it: Field Marshal Asim Munir
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز ملنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمنوں...






