سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
The first annual convention of overseas Pakistanis, attended by the Prime Minister and the Army Chief
ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن جاری ہے۔دنیا بھر سے بہترین خدمات سر انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک ہے، کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر بھی کنونشن میں شریک ہیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی اوورسیز کنونشن میں موجود ہیں، کنونشن میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: چیئرمین او پی ایفتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکست...






