دہشتگردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں : آرمی چیف
Are determined to eliminate the network of terrorism: Army Chief
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے فالواپ میں پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو خطے میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل جذبے اور لگن کو تحریک دیتی ہیں۔آرمی چیف کاکہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا ...






