بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا
Founder PTI and Shah Mehmood Qureshi acquitted.
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار قرار دے دی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سائفرکیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔اس سے قبل سائفر کیس کی سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں غیر حاضر تھے۔معاون وکیل نے بتایا کہ کچھ وقت دے دیں 20منٹ تک آجائیں گے ،جس پر،عدالت ...

