عمران خان سمیت ساتھیوں پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج
A case of sedition was registered against Imran Khan and his colleagues in Lahore
لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، حماد اظہر، سلمان اکرم راجا، غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے ان رہنماؤں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، ان رہنماؤں نے کارکنوں کے ساتھ ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، کارکنوں نے کانسٹیبل بلال کو زخمی کیا۔ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ پولیس نے موقع سے 16 مشتعل کارکنوں کو حراست...

