قدرت کا نظام، پاکستان کی امید برقرار، آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کیلئے موسم بہتر ہونے لگا
Nature's system, Pakistan's hopes are intact, the weather is getting better for the match between Ireland and America
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لاڈرہل میں آئرلینڈ امریکا میچ کے موقع پر موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔لاڈر ہل میں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے، میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔موسم کی موجودہ صورتحال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کیل...

