علی ظفر اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، فینز کو دونوں فنکاروں کے مشترکہ میوزک کا بے صبری سے انتظار
A picture of Ali Zafar and Indian rapper Honey Singh goes viral on social media, fans are eagerly waiting for the two artists' joint music.
حال ہی میں گلوکار علی ظفر اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے تصویر میں دونوں سپر سٹارز کو ایک میوزک سٹوڈیو میں دیکھا جاسکتاہے۔۔۔تصویر دیکھ کر دونوں سٹارز کے فینز کافی پرجوش دیکھائے دے رہے ہیں۔۔ وائرل تصویر دیکھ کر میوزک لوورز نے دونوں فنکاروں کے درمیان ممکنہ تعاون کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔اگرچہ ابھی تک دونوں سٹارز نے کسی طرح کے مشترکہ میوزک کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، لیکن مداح پہلے ہی ایک ایسے ہائی اینرجی گانے کی توقع کر رہے ہیں جو علی ظفر کی شاندار آواز کو ہنی سنگھ کے منفرد ریپ بیٹس کے ساتھ ملا سکے۔ دونوں فنکاروں کے درمیان تعاون کی افواہ جنوبی ایشیائی میوزک کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اہم سنگ...


