وہ نقاب پوش کون تھے، جو ایوان میں گھسے اور ہمارے ارکان کو اٹھا کر لے گئے: علی محمد خان
Who were those masked men who entered the House and carried away our members: Ali Muhammad Khan
رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ غلط ہوا مگر کل رات جو ہوا وہ جمہوریت کا نو مئی تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی محمد خان نے فلور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ہمارے اراکین نے پناہ لی اور پارلیمنٹ میں چھپتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد بھی اراکین کو پناہ نہ مل سکی، وہ نقاب پوش کون تھے، جو ایوان میں گھسے اور ہمارے ارکان کو اٹھا کر لے گئے، یہ جمہوریت، پاکستان اور اس کے آئین پر حملہ ہے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج میرا مقدمہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں جمہوریت کا ہے، کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو ان پر لگائیں، ہم اسرائیل میں نہیں پاکستان میں ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں مجھے 7 بار گرفتار کیا گی...


