مکمل احتجاج ہو گا، پورا پاکستان بلاک کر دینگے: علی امین گنڈاپور
There will be a complete protest, the entire Pakistan will be blocked: Ali Amin Gandapur
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب مکمل احتجاج ہو گا اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، غیر قانونی آئینی ترامیم کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، یہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کر کے مرضی کے فیصلے کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا میرا فیصلہ ٹھیک تھا، مبارک زیب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی، احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مبارک زیب نے آپ کا ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا، پوری کوشش ہے کہ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی...

