انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد مریم نواز کا پاکستان ٹیم کے نام پیغام
Maryam Nawaz's message to the Pakistan team after defeating England
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کر دیا۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلڈن ٹیم گرین ویلڈن۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔3 ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz issued a message for the national team after winning the second test match against England.Maryam Nawa...


