راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
Section 144 enforced for 3 days in Rawalpindi
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
In view of the law and order situation, Section 144 has been implemented in Rawalpindi city, a notification has been issued in this regard. According to the notification, Section 144 will be enforced in Rawalpindi from November 8 to 10.The notification states that during the implementation of Section ...


