Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

کھیل

بسمہ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

بسمہ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Bisma's announcement of retirement from cricket لاہور:پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔بسمہ معروف نے کہا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے  اور  یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں،  فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ  ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکشن لیتے ہ...
ٹی20بیٹرزمیں بابرکی تنزلی،ون ڈےمیں پہلی پوزیشن
کھیل

ٹی20بیٹرزمیں بابرکی تنزلی،ون ڈےمیں پہلی پوزیشن

Babar's decline in T20 batsmen, first position in ODI دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی  نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ  میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کےفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا  کے ایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ  پاکستان  کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلےگئے۔ جاری رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرزمیں بابر اعظم پہلے،بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ادھر ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔ Dubai: The International Cricket Council (ICC) has releas...
تیسرا ٹی 20: کیویز کا وار، شاہینوں کو 7 وکٹوں سے شکست، محمد رضوان ان فٹ۔
کھیل

تیسرا ٹی 20: کیویز کا وار، شاہینوں کو 7 وکٹوں سے شکست، محمد رضوان ان فٹ۔

3rd T20: Kiwis attack, Shaheens defeated by 7 wickets, Mohammad Rizwan unfit. سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔مہمان ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارک چیپمین نے 87 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹم رابنسن نے 28، ٹم سیفرٹ نے 21 اور ڈین فاکس کرافٹ 31 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان فٹ ہوجانے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ In t...
محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ
کھیل

محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ

Decision to make Mohammad Rizwan vice captain لاہور:وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔واضح رہے کہ بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے  19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔ Lahore...
کالی آندھی نے پاکستان کو روند دیا
کھیل

کالی آندھی نے پاکستان کو روند دیا

A black storm has trampled Pakistan کراچی:ویسٹ انڈیز  ویمن نے  پاکستان ویمن کو  دوسرے  ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر  تین ایک روزہ  میچز کی سیریز  اپنے نام کرلی، سیریز کا  آخری ون ڈے 23 اپریل کو کھیلا جائےگا۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم 48.5 اوورز میں223 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 65، سدرہ امین 50 اور نجیحہ علوی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن کی اسٹیفنی ٹیلر نے 73 رنز بنائے شیمائن کیمبل 52 اور ہیلی میتھیوز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 4، ام ہانی 2 سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دلچسب مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو آخری بال پر تین رنز درکار تھے جب فاطمہ ثنا کی لاسٹ بال کیپر کے ہاتھوں سے نکلتے ہوئے باؤنڈری لائن کراس کرگئی اور یوں  و...
سلمان خان کی پاکستانی فائٹر سے ملاقات
کھیل

سلمان خان کی پاکستانی فائٹر سے ملاقات

Salman Khan's meeting with Pakistani fighter دبئی:بالی وڈ سپر اسٹار  سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی روند ڈالا تھا۔شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے ایسے وار کیے کہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دبک کر ہمت ہار بیٹھے جس پر انہیں ریفری نے ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دے دیا۔ شاہ زیب نے مقابلہ صرف 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا، فائٹ کے بعد سلمان خان نے شاہ زیب سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔ Dubai: Bollywood superstar Salman Khan congratulated Pakistani fighter Shahzeb Rind and said that he wo...
Optimized by Optimole