کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کے باہر احتجاج
Protests outside US consulates in Karachi and Lahore
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج شروع ہو گیا۔کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔کراچی کے علاقے سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، جناح برج سے آنے والا ٹریفک آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جا رہا ہے۔کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک پارک کٹ سے واپس بھیجی جارہی ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے س...






