دیپیکا کی حمایت میں بھارتی عوام میڈیا پربرہم
In support of Deepika, the Indian people are outraged by the media
ممبئی: مداحوں کے شدید غصے کے بعد بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کی بھارتی میڈیا کے کیمرے کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔گزشتہ روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے چند فوٹوگرافرز بھی موجود تھے جوکہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے اس جوڑی کی ویڈیوز اور تصاویر بنا رہے تھے۔وائرل ویڈیو کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے کہ اچانک بھارتی میڈیا کا کیمرہ دیکھ کر دیپیکا کو غصہ آیا اور اُنہوں نے کچھ کہے بغیر کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا اور پھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں...






