
Passenger plane crashed
انڈونیشیا میں 42 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کو لے کر اُڑان بھرنے والا طیارہ خطرناک رن وے پر پھسلتا ہوا باہر نکل گیا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ انڈونیشیا کے پہاڑوں سے ڈھکے علاقے پاپوا میں پیش آیا جہاں موسم کی خرابی اور ایئرپورٹس کے رن وے نظروں سے اوجھل ہونے کے سبب محفوظ پرواز ایک مشکل ترین کام ہے،تریگانا ایئرلائن کا اے ٹی آر 42 طیارے نے یاپن جزیرے کے ایک ہوائی اڈے سے پاپوا کے دارالحکومت جایا پورا کے لیے پرواز بھری تھی،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
A plane carrying 42 passengers and 6 crew members in Indonesia skidded off a dangerous runway, injuring several passengers. According to the World News Agency, this accident happened in the mountainous region of Papua, Indonesia, where safe flight is the most difficult task due to the bad weather and the runways of the airports are out of sight. A flight from an airport on Yappan Island to the capital of Papua, Jayapura, was full, the injured were transferred to a nearby hospital where all are said to be out of danger.
