Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری

Prohibition order issued against imposition of fixed charges on bills

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی بلوں میں فکس چارجز کیخلاف نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواستگزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نے بجلی بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کیلئے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے جبکہ اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا ہے، عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

Justice Muhammad Raza Qureshi of Lahore High Court heard the petition of nine companies against fixed charges in electricity bills, federal government and LESCO among others have been made parties in the petition, Khawaja Waseem Abbas advocate appeared in the court on behalf of the petitioners.
It was argued by the petitioners that LESCO has imposed fixed charges on electricity bills, no approval of fixed charges imposed by LESCO has been obtained, approval of Cabinet and Nepra is necessary to impose fixed charges. is
It was further stated in the application that LESCO has sent a bill of 32 lakh rupees without consuming electricity, last month it was 57 lakh rupees and this month it has sent a bill of 1 crore 56 lakh rupees. order Later, the Supreme Court issued an injunction on a petition against imposition of fixed charges on electricity bills.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole