
Pakistan’s big victory in the field of hockey
کوالالمپور:ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اہنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو شکست دی۔ پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمٰن کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم کینیڈا نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے 2 فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی برتری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لے لیا، جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر محمود کے ذریعہ کھیل کے 28ویں اور 29ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔
KUALA LUMPUR: In the ongoing 30th Sultan Azlan Shah Cup in Malaysia, Pakistan proved its position as a strong candidate for the final of the event by defeating Canada by 4-5 goals. Pakistan has managed to make a place as the favorite team for the final with a total of 10 points in four matches on the points table. Pakistan won the bronze medal by winning the third place match in the previous event. In the ongoing Sultan Azlan Shah Cup in Ipoh, Malaysia, Pakistan defeated Canada in their fourth pool match. Pakistan started the match with the new goalkeeper Muneebur Rahman, but Canada put Pakistan under pressure by scoring 2 field goals with the help of Sean Davis in the 5th minute and Harbir Sidhu in the 17th minute. Pakistan ended this advantage by scoring goals in the 28th and 29th minutes of the game by Abubakar Mehmood.
