Tuesday, April 21Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

ہیرا منڈی آگئی اور چھا گئی

The diamond market has come and gone

ممبئی:بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18 سال سے موجود تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔بھارتی ہدایتکار نے بتایا کہ 18 سال قبل ان کے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی۔سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچاتھا لیکن پھر یہ خیال تبدیل ہوگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم تقریباً تین سال سے تیار ی کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب  ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ ہیرامنڈی میں اب منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز، ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار آج  سے نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

Mumbai: Bollywood director Sanjay Leela Bhansali has revealed plans to cast Pakistani actors for his first web series Heera Mundi. The film could not be made because the story was too broad. The Indian director said that 18 years ago his idea cast included Rekha, Kareena Kapoor and Rani Mukherjee, but later the cast changed from one cast to another. The cast changed. Sanjay Leela Bhansali said that at one time he thought of casting Pakistani actors Imran Abbas, Mahira Khan and Fawad Khan for this film, but then the idea changed. He further said that the film took about three years. is in pre-production for which we shot for more than 300 days but now I am very happy with the cast selected for Heera Mandi. It should be noted that Hiramundi now features Manisha Koirala, Sonakshi Sinha, Richa Chadha, Aditi Rao Hydari, Sherman Segal, Taha Shah, Fardeen Khan and Shekhar Suman among others. It will be shown on Netflix.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole