بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ منظم ظلم و ستم جاری، ہندوستان ٹائمز کا بھی اعتراف
Hindustan Times also admits that systematic persecution of minorities continues in India
نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تحت اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری ہے۔ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا، نظریہ کا پرچار کرنے والےمودی نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،بھارت میں اقلیتوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنا تو دور ،معاشی سرگرمیاں کرنا بھی دشوار ہوگیا۔ہندوستان ٹائمزنے بھارت میں جاری مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک کیفے میں منعقدہ تقریب پرہندوانتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل کےشرپسندوں نے حملہ کیا۔بھارتی جریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندو انتہاپسندوں نےکیفے میں گُھس کر ہنگامہ آرائی کرکےمسلم نوجوان پربدترین تشدد کیا، بھارتی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کے برعکس 2 مسلم نوجوانوں پر ہی مقدمہ درج ک...




