Thursday, January 8Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: November 7, 2025

قصور: 3 منشیات سمگلروں سمیت 7 ملزم گرفتار، ایک کروڑ کی وائٹ کرسٹل ہیروئن برآمد
اہم خبریں

قصور: 3 منشیات سمگلروں سمیت 7 ملزم گرفتار، ایک کروڑ کی وائٹ کرسٹل ہیروئن برآمد

Kasur: 7 accused including 3 drug smugglers arrested, white crystal heroin worth Rs 10 million recovered منشیات سمگلنگ میں ملوث 03 سمیت 07 ملزم گرفتار کر لئے گئے، ایک کروڑ روپے مالیت کی وائٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ مالیت کا جدید ڈرون اور 28 لاکھ مالیت کی بیٹریاں برآمد کرلی گئیں۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، ملزمان کی شناخت رمضان عرف جانی، عرفان سکنائے روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزموں کو بائی پاس کے قریب سے اطلاع ملنے پر سپیشل ناکہ بندی کر کے گرفتار کیا اور منشیات برآمد کرلی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان بدنام زمانہ ہیں جو منشیات سرحدی علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، ملزموں کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ولائتی شراب سپلائی کرتے ہوئے 04 ملزمان عرفان، ل...
فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اہم خبریں

فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

British Chief of General Staff meets Field Marshal, discusses various issues برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل چارلس واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، مہمان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش...
بنوں: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 7 ملک دشمن ہلاک، ایک اہلکار شہید
اہم خبریں

بنوں: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 7 ملک دشمن ہلاک، ایک اہلکار شہید

Bannu: Encounter between police and terrorists, 7 enemies of the country killed, one officer martyred تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ Seven a...
پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی
اہم خبریں

پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

PPP rejects proposal to change NFC formula این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی ای سی نے منظور کی ہے، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو، اس حوالے سے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔27 ویں آئینی ترمیم بارے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلزپارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی۔مجوزہ 27 ویں ترمیم کے نکات پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو تفصیل سے تمام تر معاملات پر آگاہ کی...
ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اہم خبریں

ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

Federal Cabinet meeting called today for consultation on 27th Amendment postponed وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی تاہم کابینہ ارکان کو اجلاس ملتوی ہونے کی باضابطہ اطلاع فراہم کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہونا تھا جہاں اہم حکومتی معاملات اور مجوزہ آئینی ترامیم پر غور کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں، نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ The federal cabinet meeting convened today under the chairmanship of Prime Minister Shehbaz Sharif to discuss the 27th Constitutional Amendment has been post...
Optimized by Optimole