
Pakistan England 3rd T20 match will be played today
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا.پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف شہر کے صوفیا گارڈنز میں ہو گا، دونوں ٹیموں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم کو پاکستان کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کیلئے آج آخری موقع ہے، کھلاڑیوں نے میچ سے ایک روز قبل کارڈف میں بھرپور ٹریننگ کی۔
قومی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان لڑائی، انگلش ٹیم کے کپتان جوش بٹلر بچے کی پیدائش کے باعث تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کپتانی کے فرائض معین علی سرانجام دیں گے۔
The third match of the series of 4 T20 matches between Pakistan and England will be played today. Will enter the field, the host team has a zero lead in the series against Pakistan.
After the first match was rained out, Pakistan was defeated by England by 23 runs in the second match. The national team has the last chance to save the series today. The players trained hard in Cardiff a day before the match. .
The national cricketers fought hard in bowling, batting and fielding during the training session, English team captain Josh Buttler will not be available in the third T20 match due to the birth of a child.
