وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات
Dr. Zakir Naik meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے قبل وزیراعظم نے ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث افتخار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بڑے شوق سے سنتا ہوں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں آپ کےلیے احترام ہے۔وزیراعظم نے ممتاز اسلامی اسکالر سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، آپ کے لیکچر انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر ...

