عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا: محسن نقوی
Visa-free facility for Iraqi citizens will be implemented soon: Mohsin Naqvi
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد وزارت داخلہ پہنچا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین سے عراق میں پاسپورٹ نہ لینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عراقی پولیس کو پاکستان میں تربیت دینے اور سیف سٹی پراجیکٹ میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔عراقی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو عراق کے دورے کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی ...


