اسپین کے پارلیمانی وفد کا واہگہ بارڈر کا دورہ: پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
Parliamentary Delegation of Spain Visits Wagah Border: Attends Flag Hoisting Ceremony
پاکستان کے دورے پر آئے اسپین کے پارلیمانی وفد نے گزشتہ شام واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی -پرچم اتارنے کی پروقار تقریب میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی پرچم کے ساتھ نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی-اس موقع پر پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے نظر آئے اور وہاں پاکستانی شائقین نے اپنے جوانوں کا نعروں کے ساتھ بھرپو...


