یمن پر امریکی فضائی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ایران
US airstrikes on Yemen are a violation of international law: Iran
ایران نے امریکا کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے جارحانہ حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے اتوار کو اپنے بیان میں یمنی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کو سراہا اور یمن میں جاری امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر امریکا کے مسلسل اور جارحانہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے انٹرنیشنل ہیومینیٹیرئن لاء کے قوانین اور اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہیں اور جنگی جرم کی ایک مثال ہیں۔اسماعیل بگھائی نے مسلم دنیا، علاقائی ممالک اور اقوامِ متحدہ سے یمن پر امریکا، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کے حملوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ تقریبا...

