امریکا اور اسرائیل کو ’شکستوں‘ کا سامنا ہے: ایران کا دعویٰ
America and Israel are facing 'defeats': Iran claims
ایران نے ملک بھر میں حکومت مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جاری کشیدگی میں شکستوں کا سامنا ہے۔ایرانی حکومت کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران میں نظام کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں سیکیورٹی چیف علی لاریجانی، بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت ہوئی جبکہ اسرائیلی میڈیا نے مزید اعلیٰ کمانڈرز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایاہ ای نے بیان دیا ہے کہ ’امریکا کو شکست پر شکست ہو رہی ہے‘ اور عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز کے بحران پر مدد مانگ رہی ہیں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ...


