Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: tri series final

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی
کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی

New Zealand beat Pakistan by 5 wickets to win tri-series سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تاج نیوزی لینڈ کے سر سج گیا، کیویز نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی، بلیک کیپس نے 243 رنزکا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر بہترین پارٹنرشپ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مجموعی سکور میں 88 رنز کا اضافہ کیا، تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی سکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے، پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے 4، بریس ویل اور سینٹنر 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی...
Optimized by Optimole