وزیراعظم کاکسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
Prime Minister ordered immediate purchase of wheat from farmers
وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ، وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی ، وزیراعظم نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif took strict notice of farmers' complaints and ordered immediate action.Orders were also issued by the Prime Minister to Pasco to increase the wheat procurement target and ensure immediate procurement.The...

