پنجاب میں نوکریاں 100 فیصد میرٹ پر دیں: مریم نواز
Give jobs in Punjab on 100% merit: Maryam Nawaz
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں خطاب کے دوران کہا کہ آج کسان پیکیج پر عمل درآمد کا اعلان کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی ایگریکلچر پیکیج نہیں بنا، 50 ہزار سے کسانوں نے کارڈ وصول بھی کر لیے ہیں، 15 اکتوبر کو کسان کارڈ کی ایکٹویشن بھی ہوجائے گی۔انہوں نے ملکی سیاسیت پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے بہت دیکھے آپ نے، 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری ملی؟مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالم گلوچ ہو، جلاؤ گھیراؤ، گالی نکالنا آسان کام ہے، کیا ایسا پاکستان چاہتے ہو جس میں چور ڈاکو کے جھوٹے الزامات ہوں، جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب ہو۔مریم نواز نے کہا کہ ڈگری لے کر باہر نکلتے ہو تو ...

