سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، تین جوان شہید
Security forces conduct 3 different operations in Khyber Pakhtunkhwa, 19 terrorists killed, three soldiers martyred
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں 6 اور 7 جنوری کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پشاور کے علاقہ متنی میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کئے گئے۔دوسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس میں 8 خوارج مارے گئے جبکہ ضلع کرک میں تیسری کارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 3 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار عباس علی، نائ...





