سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی
Sudan: 120 people were killed by shelling in Omdurman, the war intensified
سوڈان کے شہر ام درمان میں گولا باری سے 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔دارالحکومت خرطوم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوڈان میں 20 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئی ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور ملک قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔دونوں فریقین پر شہریوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے اور رہائشی علاقوں پر بمباری کے الزامات ہیں۔دارالحکومت خرطوم کا بیشتر حصہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے زیرِ قبضہ ہے، جبکہ ام درمان کا زیادہ تر کنٹرول فوج کے پاس ہے۔
More than 120 people were killed by shelling in the city of Omdurman in Sudan.Fighting between the army and the Rapid Support Forces (RSF) in Sudan's 20-month-old war has intensified in recent weeks, leavi...

