سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک
Security forces operation, 6 terrorists killed
ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ شامل ہیں۔ہلاک دہشت گردوں میں غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا، تاج محمد عرف بابل بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہِ راست حملوں میں ملوث تھے۔
Security forces killed 6 BLA terrorists in a successful operation against terrorists in Harnai.According to security sources, security forces successfully conducted a joint operation on BLA hideouts on Septembe...

